۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار مبلغین شیعه با قطب فرقه تیجانیه در کشور موزامبیک

حوزہ/حوزہ علمیہ نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہونے والے دو شیعہ مبلغین نے موزمبیق میں تیجانی مسلک کے مؤسس اور رہنما ڈاکٹر شیخ عبد الجبار ناصر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،موزمبیق میں مہد وارث الانبیاء حوزہ علمیہ نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہونے والے دو شیعہ مبلغین ، شیخ عیسیٰ ثانی اور شیخ علی المرتضی نے،افریقی ممالک میں تیجانیہ مسلک کے رہنما،شیخ عبدالجبار ناصر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہؐ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،کئی گھنٹوں پر مشتمل اس نشست میں، دونوں مذاہب کے مابین پائے جانے والے مشترکہ عقائد کے ساتھ ساتھ اختلافی مسائل پر بھی بحث و مباحثہ ہوا، تاہم اس ملک کے تیجانیہ مسلک کے رہنما کی تجویز پر موزمبیق میں جلد از جلد ایک شیعہ ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،تاکہ شیعہ  آزادانہ طور پر اپنے تمام صحیح عقائد کو فروغ دے سکیں۔

واضح رہے کہ جمہوریہ موزمبیق ایک ایسا ملک ہے جو جنوبی افریقہ میں واقع ہے، جہاں اس کے تقریباً 51 فیصد لوگ کسی مذہب کی پیروی نہیں کرتے ہیں اور وہ روحانیت اور علامت پرستی کے عقائد کی طرف مائل ہیں۔موزمبیق کی 32 ملین آبادی  میں سے تقریباً 3 فیصد سے بھی کم لوگ شافعی اور تیجانی مسلمان ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .